حکومت نے کبھی پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کیا، علیمہ خان کے دعوے غلط ہیں: طلال چودھری
Web Desk
30 June 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ علیمہ خان اپنے بھائی کی صحت، مقدمات اور سیاست کو ایک ساتھ ملا دیتی ہیں، اور عوام خود بخوبی سمجھتے ہیں کہ اس سب کا اصل مقصد کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے واضح کیا کہ وزیرِ داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو کسی بھی قسم کی پیشکش کیے جانے کا دعویٰ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے کبھی بھی پاکستان تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں کیا، بلکہ رابطے ہمیشہ خود پی ٹی آئی کی جانب سے ہی کیے گئے۔
سینیٹر طلال چودھری نے حکومتی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مؤقف ہر بار ایک ہی رہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں صرف اور صرف قانون اور جیل کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی ہوں گی۔ انہوں نے علیمہ خان کے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان خود کیوں نہیں چاہتیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی دوسری بہنیں اور دیگر اہلَ خانہ بھی ملاقات کر سکیں، آخر اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
21 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع
21 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026
وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
21 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت
21 August 2026
حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ
21 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ
21 August 2026
جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
21 August 2026