LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن

حکومت کو مذاکرات کے لیے ماحول بنانا ہوگا، ایک طرف سزائیں اور دوسری طرف بات چیت نہیں چل سکتی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو

Web Desk

30 June 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور ہم بھی مانتے ہیں کہ سیاسی معاملات کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلنا چاہیے، لیکن اس کے لیے حکومت کو سازگار ماحول بنانا ہوگا۔ ایک طرف ہمارے لوگوں کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں اور دوسری طرف مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ دونوں چیزیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ اج بانی پی ٹی آئی سے ان کی ملاقات پی ٹی آئی کی اپنی درخواست پر ہوئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی تو ہی ان کے مائنڈ سیٹ کا پتہ چلے گا، 36 ہفتے گزرنے کے باوجود ملاقات نہ ہونا تشویشناک ہے۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقاتوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی بشریٰ بی بی کی ملاقات طے تھی لیکن فیملی کے نہ آنے کی وجہ سے نہ ہو سکی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے مطالبات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیملی چاہتی ہے کہ تینوں بہنوں کی ملاقات کروائی جائے، حالات کے مطابق جو بھی ملاقات دستیاب ہو وہ ہونی چاہیے، تاہم وہ بہنوں کے بیانات پر پبلکلی کوئی کمنٹ نہیں کریں گے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے فیملی کے ہسپتال منتقلی کے موقف کی بھی مکمل حمایت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک ماہ قبل 26 نمبر چنگی پر احتجاج کے حوالے سے وضاحت کی کہ اس دوران انہوں نے کسی ملاقات کا کوئی پیغام نہیں دیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بات چیت ہوئی، البتہ احتجاج سے قبل ایک بہن کی ملاقات کی اجازت سے متعلق بات ضرور ہوئی تھی۔

پارٹی کے اندرونی اختلافات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی متبادل نہیں ہے اور پارٹی انہی کی وجہ سے چل رہی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے آنے والے بیانات پر انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات افسوسناک ہیں، پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر ہی ڈسکس ہونے چاہئیں نہ کہ میڈیا پر۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر زہریلے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر طرح کے منفی پروپیگنڈے کے خلاف ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں باقاعدگی سے ہوں تو یہ پروپیگنڈا خود ہی ختم ہو جائے گا۔

ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے دوٹوک موقف اپنایا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جسے جڑ سے ختم ہونا چاہیے، حکومت اس حوالے سے جو بھی اقدامات کر رہی ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج کی قربانیوں سے ہی ملک مضبوط ہوا ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔