وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان
Web Desk
30 June 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے آسان اور سود سے پاک اقساط پر دوبارہ ‘ای بائیکس اسکیم’ متعارف کرانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ایک سال کے دوران 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، طلبہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی بھاری سبسڈی دی جائے گی۔ بائیک حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو صرف 14 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ (ابتدائی رقم) کرنا ہوگی، جس کے بعد وہ محض 2,100 روپے ماہانہ سود سے پاک آسان قسط ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طالبات کے لیے ایک اور انقلابی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی ای بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس حکومتِ پنجاب خود برداشت کرے گی، اور طالبات کو بھی صرف 2,100 روپے ماہانہ سود سے پاک قسط ادا کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر یہ ای بائیکس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے میں مزید الیکٹرک بسیں، ای ٹیکسیاں، بائیکس اور ای تھری وہیلرز (الیکٹرک رکشے) ایک ساتھ متعارف کرائے جائیں۔ انہوں نے گرین ٹرانسپورٹ کے تحت اعلان کیا کہ آئندہ پانچ برسوں میں 5,000 الیکٹرک بسیں پنجاب بھر میں عوام کی خدمت اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چلائی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
6 July 2026
ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک
6 July 2026
صدر، وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت
6 July 2026
منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام
6 July 2026
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
6 July 2026
بہاولنگر: مسلح کار سواروں نے 2 لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا
6 July 2026
آج سے 10 جولائی تک بارشوں کا امکان، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
6 July 2026
امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو
6 July 2026