ملک میں تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے بڑی خوشخبری ضلع سانگھڑ سے تیل وگیس کے بڑے ذخیرے سے پیدوار شروع
Web Desk
30 June 2026
ملک میں توانائی کے شعبے سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں خام تیل کے ذخائر اور گیس کی ملکی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت ہونے والے تیل و گیس کے بڑے ذخیرے سے باقاعدہ کمرشل پیداوار کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو باقاعدہ خط لکھ کر اس اہم ترین اور کامیاب پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق، اس نئے کنویں سے یومیہ 1 کروڑ (10 ملین) اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 600 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے۔ اس منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 62.5 فیصد، جی ایچ پی ایل (GHPL) کا 22.5 فیصد اور او پی ایل (OPL) کا 15 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ سانگھڑ میں ہی حال ہی میں ‘بوبی ڈیپ ون’ (Bobi Deep-1) نامی کنویں سے بھی 2000 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار شروع ہوئی ہے، جس کے بعد ان دونوں کنوؤں سے پیداوار کے آغاز نے ملکی تیل و گیس کے قدرتی ذخائر اور سپلائی کو بڑی تقویت دی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقامی پیداوار سے ملک میں تیل و گیس کی طلب اور رسد کا فرق کم ہوگا اور درآمدات پر انحصار کم ہونے سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بھاری بچت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
6 July 2026
ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک
6 July 2026
صدر، وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت
6 July 2026
منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام
6 July 2026
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
6 July 2026
بہاولنگر: مسلح کار سواروں نے 2 لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا
6 July 2026
آج سے 10 جولائی تک بارشوں کا امکان، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
6 July 2026
امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو
6 July 2026