یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم قرار، 15 کروڑ آبادی خطرے میں
Web Desk
30 June 2026
عالمی ادارہ صحت (WHO) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انتہائی تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے یورپ کو زمین کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یورپ میں درجہ حرارت بڑھنے کی رفتار عالمی اوسط کے مقابلے میں دگنی ہے، جس کی وجہ سے خطے میں بسنے والے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہروں کے باعث اس وقت تقریباً 15 کروڑ افراد براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرینِ صحت اور ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر کاربن گیسوں کے اخراج اور گلوبل وارمنگ پر فوری قابو نہ پایا گیا تو آنے والے سالوں میں ہلاکتوں اور بیماریوں کی شرح میں ہولناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب، یورپ میں گرمی کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد اب ریاست ہائے متحدہ امریکا میں بھی شدید ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر سخت الرٹ اور وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کی وسطی اور مشرقی ریاستوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 30°C سے 40°C تک جانے کی پیش گوئی ہے، جس کے ساتھ حبس کی شدت بھی زیادہ ہوگی۔
امریکی و یورپی حکام نے شہریوں، بالخصوص بزرگوں، بچوں اور دل کے مریضوں کو بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا استعمال بڑھانے اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ دونوں براعظموں میں بیک وقت شدید گرمی کی یہ لہر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ زمین کا درجہ حرارت اب انسانی کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
6 July 2026
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026