LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو

پاکستان کا سلامتی کونسل سے فلسطین میں اسرائیلی آبادکاریاں فوری روکنے کا مطالبہ

Web Desk

29 June 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی آبادکاری کا سلسلہ فوری طور پر روکے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، جبکہ اسرائیلی آبادکاروں کا بڑھتا ہوا تشدد اور غیر قانونی آبادکاریاں کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود معصوم فلسطینیوں کی ہلاکتیں اب بھی جاری ہیں، لہٰذا سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری کے سامنے مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کی روکی گئی تمام مالی رقوم فوری طور پر بحال کرے، فلسطینی زمینوں کے الحاق، مکانات کی مسماری اور جبری بے دخلی کا سلسلہ بند کیا جائے، اور فلسطینی عوام کو اسرائیلی آبادکاروں کے منظم تشدد سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ عاصم افتخار نے پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 1967ء کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک ایسی آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، وہی خطے میں پائیدار امن کی اصل ضمانت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دو ریاستی حل ہی مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔