شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
Web Desk
28 June 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزم استحکام” کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے متعدد دہشت گرد حملوں کے بعد، سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ ایک منظم، انٹیلی جنس پر مبنی زمینی آپریشن کیا۔ ان انتہائی درست اور محدود نوعیت کی کارروائیوں میں جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 29 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کے مطابق یہ آپریشنز دو مراحل میں انجام دیے گئے ۔سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ انتہائی مہارت سے کی گئی اس کارروائی میں اہم خوارجی کمانڈر خان فروش عرف زبال سمیت بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے تسلسل میں مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر سرحد کے اس پار پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں فتنہ الخوارج اور جماعت الاحرار کے دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان تینوں اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور وہاں موجود اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی نیست و نابود کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان کے آخر میں اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، لیکن جب بات ہمارے شہریوں کے تحفظ کی آئے گی تو ریاست پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گی
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 اہم اجلاس طلب؛ ہائی کورٹس کے ججز کی مستقلی اور نئی تعیناتیوں پر غور ہوگا
6 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
متنازعہ ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
6 July 2026
لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا و زیادتی کیس میں اہم انکشافات؛ گینگ کا سرغنہ ‘وحید طاہر’ نکلا، اعضاء فروخت کرنے کی دھمکیاں دینے کا انکشاف
6 July 2026
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ
6 July 2026