وزارتِ داخلہ کا بڑا فیصلہ: غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی گرفتاریوں کا اعلان
Web Desk
28 June 2026
وفاقی وزارتِ داخلہ نے ملک میں بغیر کارآمد ویزا مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کرنے کا ایک بڑا اور حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، 10 جولائی 2026 سے ایسے تمام افغان شہریوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا جو بغیر کسی مؤثر ویزا یا قانونی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم ہیں۔
اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کے لیے وزارتِ داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو باقاعدہ تحریری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ مراسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری اور انہیں ملک بدر کرنے کی مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔ حکام کو یہ بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرفتار کیے گئے افراد اور کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو ارسال کریں۔ مراسلے کے مطابق، غیر قانونی قیام کے خلاف اس ملک گیر کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز 10 جولائی 2026 سے ہوگا، اور تمام متعلقہ سیکیورٹی و انتظامی اداروں کو ان احکامات پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
19 August 2026
کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ
19 August 2026