LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ

Web Desk

28 June 2026

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں ایک اور اہم اور فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (DfT) کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اہم دورہ کیا اور وہاں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی آڈٹ شروع کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، برطانوی ٹیم نے اسلام آباد سے براہِ راست لندن جانے والی برطانوی ایئر لائن کی پرواز کا معائنہ کیا اور برطانیہ جانے والے مسافروں کی سیکیورٹی اسکریننگ کے عمل کی مکمل جانچ پڑتال کی۔  برطانوی ٹیم نے مسافروں کے چیک اِن (Check-in) کے عمل، بورڈنگ پاس کے اجرا کے نظام، امیگریشن اور ویزے کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کا باریک بینی سے آڈٹ کیا۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (PAA) کے اعلیٰ افسران نے برطانوی وفد کو ایئرپورٹ سیکیورٹی اور آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد پی اے اے اور برطانوی ٹیم مشترکہ طور پر آڈٹ کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی یہ ٹیم 10 جولائی تک اپنا آڈٹ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گی۔ یہ آڈٹ اسلام آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پاکستانی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے انتہائی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر برطانیہ میں پروازوں کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

رواں ماہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا ایک اہم ترین اجلاس متوقع ہے، جس میں یہ برطانوی ٹیم پاکستان کے ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان پر عائد 5 سالہ فضائی پابندی ختم کر دی جائے گی، جس سے پاکستانی مسافروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔