آزاد کشمیر کا مسئلہ جذبات نہیں، عقل و دانش سے حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان
Web Desk
28 June 2026
وفاقی دارالحکومت میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ امیر جماعت اسلامی کی آمد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سب سے پہلے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے ان سے رابطہ کیا تھا، جبکہ یاسین ملک نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کے عظیم مقصد کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ اپنی ہر تحریک پاکستان کے پرچم تلے چلائی ہے اور ان کے شہداء کے جنازے بھی پاکستانی پرچم میں لپٹے ہوتے ہیں، اس لیے کشمیر کے حساس معاملے پر جذبات کے بجائے دانشمندانہ اور دور اندیش حکمت عملی اختیار کی جائے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں کشمیر کی قیادت کا ایک بڑا وفد ان سے ملا تھا، جس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا خط بھی پیش کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تعاون پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کچھ وقت مانگا تھا اور کشمیری قیادت کو دھرنا ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم دھرنا برقرار رکھا گیا لیکن اس کے بعد کوئی اگلا قدم نہیں اٹھایا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر قومی اسمبلی کے فلور پر بھی آواز اٹھا چکے ہیں، جبکہ حکومت بھی اس وقت اس معاملے پر گہری مشاورت میں مصروف ہے، اس لیے ہمیں حکومت کے حتمی فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے عالمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے خلاف ایک جارح ملک کے طور پر قرارداد پیش کی ہے، جو کہ سراسر مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عالمی سطح پر بھارت کے اس منفی پروپیگنڈے کا سفارتی محاذ پر مؤثر اور دندان شکن جواب دیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026