مشرق وسطیٰ صورتحال، فریقین کو جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے، نائب وزیراعظم
Web Desk
28 June 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالس اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالس سے گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و امان پر بات چیت کی۔ کاجا کالس نے ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور تعمیری کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ تاہم، انہوں نے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رابطوں کے لیے مواصلاتی ذرائع کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انہیں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے جامع فریم ورک کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کریں۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ بحرینی وزیر خارجہ نے ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر دستخط ہونے پر اسحاق ڈار کو خصوصی مبارکباد دی اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ جنگ بندی کی کوششوں پر پاکستانی قیادت کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کر سکیں۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیتا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026