LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ

دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم

Web Desk

28 June 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر ‘فتنہ الہندوستان’ کی پراکسی جماعت ‘الاحرار’ کے بزدلانہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور فرض شناسی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اس بہادرانہ مقابلے کے دوران رینجرز کے تین جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے رینجرز کیمپ پر حملے کی کوشش کو فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے رینجرز کیمپ پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی پراکسی جماعت الاحرار کے حملے کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے تینوں جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی فوری اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے فتنہ الہندوستان کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری ریاستی قوت سے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے شہداء کے سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل اور مقابلے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ دونوں اعلیٰ رہنماؤں نے اس عزم کو دہرایا کہ جب تک ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔