LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان

پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

Web Desk

27 June 2026

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں گلیشئرز تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں گلیشیائی جھیلوں سے پانی کا اخراج (GLOF)، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے گلیشئرز سے ملحقہ علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔  این ڈی ایم اے نے درج ذیل علاقوں کی انتظامیہ اور عوام کو خصوصی طور پر محتاط رہنے کی تاکید کی ہے  ان علاقوں میں ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور اور دیامر۔اپر چترال، لوئر چترال، سوات اور ان سے ملحقہ دیگر علاقے شامل ہیںحکام کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی جھیلوں کے قریب کسی بھی قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت سے مکمل گریز کیا جائے۔ سیاح، مسافر اور مقامی آبادی گلیشئرز سے نکلنے والے ندی نالوں اور دریا کے کناروں پر جانے سے سختی سے اجتناب کریں۔ مقامی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال، راستوں کی بندش یا ریسکیو آپریشن کے لیے الرٹ رہنے اور تمام وسائل کو تیار رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔