وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
Web Desk
27 June 2026
بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درمیانے درجے کے 5 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، آج صبح بارکھان اور اس کے قریبی علاقوں میں 5.2 شدت کا شدید زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلوں کے مراکز اور گہرائی کی تفصیلات اعداد و شمار کے مطابق، صوبے کے مختلف اضلاع زلزلوں کی زد میں رہے۔ کوہلو اور مضافات میں زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز شہر سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ سبی میں زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 42 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز شہر سے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے ان زلزلوں کی سائنسی وجہ بتاتے ہوئے واضح کیا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا دونوں ‘یوریشین ٹیکٹونک پلیٹ’ (Eurasian Tectonic Plate) پر واقع ہیں۔ یہ حالیہ زلزلے اسی پلیٹ کی اوپری سطح پر آ رہے ہیں جو دراصل عالمی زلزلوں کا اثر ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد زمین کے اندر پیدا ہونے والی توانائی کی لہریں (Energy Waves) اب منتقل ہو کر اس سے منسلک ٹیکٹونک پلیٹوں پر زلزلوں کا سبب بن رہی ہیں۔ امیر حیدر لغاری نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 2000ء سے 2011ء کے دوران انڈونیشیا میں آنے والے بڑے زلزلوں کے بعد ہی کشمیر میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین کے اندر پیدا ہونے والی اس توانائی کی لہروں کے مکمل طور پر ختم ہونے تک خطے میں مزید زلزلے آنے کا امکان موجود ہے، تاہم سائنسی طور پر زلزلے کے درست وقت اور حتمی شدت کی پیش گوئی کرنا اب بھی ناممکن ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026