LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار

Web Desk

27 June 2026

آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مالیاتی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے اور راولاکوٹ دھرنے کے لیے فنڈز منتقل کرنے والے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کالعدم کمیٹی کا یہ مالیاتی نیٹ ورک لوگوں کو مبینہ طور پر ہراساں کر کے اور ڈرا دھمکا کر فنڈز اکٹھے کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس گروہ کے روابط بیرونِ ملک بھی تھے جہاں سے رقوم منگوائی جا رہی تھیں۔ یہ فنڈز راولاکوٹ دھرنے اور دیگر پرتشدد کارروائیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کے اہم ارکان کو حراست میں لے لیا۔  پولیس کی گرفت میں آنے والے سہولت کار مہتاب احمد نے اعتراف کیا ہے کہ کالعدم کمیٹی کے سرغنہ حمزہ نے اسے فون پر مختلف افراد سے فنڈز اکٹھے کر کے راولاکوٹ بھجوانے کی ہدایات دی تھیں، تاہم رقم لے جاتے ہوئے آزاد کشمیر پولیس نے اسے دھر لیا۔ دوسرے گرفتار ملزم رضوان نے بھی تصدیق کی کہ اسے مختلف لوگوں سے رقم لے کر مہتاب کے حوالے کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ دوسری جانب، نیٹ ورک کے سرغنہ حمزہ کے والد نے بھی راولاکوٹ کے لیے پیسے منگوانے اور کمیٹی کی مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقوم انتشاری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں، جس کے باعث انہوں نے اب اس کالعدم تنظیم سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔