پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال
Web Desk
27 June 2026
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملک میں جعلی ادویات کے تدارک اور فارما انڈسٹری میں جدت لانے کے لیے اگلے 60 دنوں کے اندر ادویات پر جدید ‘بارکوڈ سسٹم’ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاک-چین بزنس ٹو بزنس فارما کانفرنس پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں 17 اور 18 جولائی کو ایک اہم فارما کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔ اس کانفرنس میں اب تک 150 مقامی فارما کمپنیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے، جبکہ چین کی 100 سے زائد نامور فارماسیوٹیکل کمپنیاں بھی اس میں شرکت کریں گی۔
وزیر صحت کا کہنا تھا “ہماری ترجیح پہلے دن سے یہ ہے کہ ہم صرف یادداشتوں (MoUs) تک محدود رہنے کے بجائے باقاعدہ ٹھوس معاہدوں پر جائیں۔ اس سلسلے میں پاک-چین کانفرنس سے قبل ہی ورچوئل میٹنگز کا سلسلہ شروع ہو جانا چاہیے۔”مصطفیٰ کمال نے انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی ضرورت کی 85 فیصد ادویات خود بنا رہا ہے، لیکن ان ادویات کے لیے 99 فیصد خام مال (API) بیرونِ ملک سے درآمد کرنا پڑتا ہے، جس میں چین کا حصہ سب سے نمایاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خام مال کی درآمد ملکی معیشت پر ایک بڑا امپورٹ بل (درآمدی بوجھ) ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم پاکستان کے اندر خام مال خود تیار کریں تاکہ اس بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے ادویات کے معیار اور مارکیٹ میں پھیلے منفی تاثر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں یہ پرسیپشن (رائے) پائی جاتی ہے کہ دبئی سے آنے والی سر درد کی دوا اثر کرتی ہے مگر مقامی دوا اثر نہیں کرتی، چاہے یہ رائے غلط ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دنیا بھر میں جعلی ادویات کی صنعت اربوں ڈالر کی بلین انڈسٹری بن چکی ہے۔ اسی لیے حکومت اگلے 2 ماہ میں بارکوڈ سسٹم نافذ کرنے جا رہی ہے تاکہ ہر گاہک اور مریض اصل اور معیاری دوا کی شناخت خود کر سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
27 June 2026
سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
27 June 2026
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
27 June 2026
طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری
27 June 2026
صدر آصف علی زرداری کا آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کا دورہ متوقع
27 June 2026
ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان
27 June 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی
27 June 2026
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار
27 June 2026