LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

Web Desk

27 June 2026

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کے دام حالیہ بلند ترین سطح سے نیچے آ گئے ہیں۔ آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن  کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 730 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

چاندی کے دام بھی گر گئے سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 271 روپے کم ہو کر 6 ہزار 393 روپے پر آ گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں ہونے والی اس کمی کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کے نرخ گرنا ہے۔ انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کی گراوٹ کے بعد 4,088 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے براہِ راست اثرات پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے صرافہ بازاروں پر مرتب ہوئے ہیں۔