LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان

سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

Web Desk

27 June 2026

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں خفیہ معلومات پر مبنی دو تیز رفتار کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائیاں بھارتی حمایت یافتہ پراکسی گروہ ‘فتنہ ہندوستان’ کے خاتمے کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 25 جون کو سکیورٹی فورسز نے ضلع خاران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری پیشگی کارروائی 26 جون 2026 کو ضلع مستونگ میں ایک ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد فورسز نے ایک خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا۔ ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ بارودی مواد (آئی ای ڈیز) اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور کردہ وژن ‘عزمِ استحکام’ کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بلاامتیاز مہم جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘فتنہ ہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بہادر جوانوں نے دہشت گردی کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان سے اس فتنے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کر کے بلوچستان میں خارجیوں کے ناپاک عزائم مٹی میں ملا دیے ہیں۔