روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی رابطہ، خلیج فارس کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
27 June 2026
روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے روس میں تعینات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور خلیج فارس کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق، 26 جون کو ہونے والی اس ملاقات میں روس اور پاکستان کے درمیان موجودہ دوطرفہ ایجنڈے پر گفتگو ہوئی، جبکہ خلیج فارس کی موجودہ صورتحال پر بھی دونوں فریقین نے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر روسی حکام نے امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی کے خاتمے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے اسلام آباد کے مثبت کردار کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روس، پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے اہم وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز ہو چکی ہیں، اور روس و پاکستان مختلف علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026