کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
Web Desk
26 June 2026
صوبائی دارالحکومت کے علاقے لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق، دونوں ڈاکو راہگیر شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے دفاع میں جوابی فائرنگ کی اور دونوں ملزمان موقع پر ہی مارے گئے۔ ڈاکٹر عمران نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزموں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی
26 June 2026
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
26 June 2026
یومِ عاشور پر پنجاب میں تھری ٹیئر سکیورٹی پلان نافذ، ایک لاکھ پولیس اہلکار تعینات
26 June 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
26 June 2026
خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
26 June 2026
موٹروے ایم 5 پر لیموں سے بھرا مزدا الٹ گیا، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
26 June 2026
عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی
26 June 2026
مری ایکسپریس وے پر چلتی ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی جل کر خاکستر
26 June 2026