LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری

Web Desk

26 June 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور شدید بارشوں کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد اضلاع میں کہیں کہیں موسلا دھار اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔  میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، شیخوپورہ، قصور، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، حاصل پور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نواب شاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی میں بادل چمکیں گے اور بارش ہوگی۔ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان: کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی، کوٹلی اور میرپور جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، غانچے، شگر اور کھرمنگ میں بھی تیز بارشوں کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے الرٹ میں خبردار کیا ہے کہ متوقع بارشوں کے باعث سڑکوں پر شدید پھسلن پیدا ہو سکتی ہے اور حدِ نگاہ (Visibility) متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ طوفانی ہواؤں سے بجلی کا نظام اور کمزور انفراسٹرکچر (کچے مکانات، ہورڈنگز) کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔