LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش وینزویلا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 333 ہوگئی؛ 17 ہزار افراد بے گھر

یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم

Web Desk

26 June 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے علاحدہ علاحدہ خصوصی پیغامات میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا ابدی درس دیتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ واقعہ کربلا محض ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ ایک دائمی پیغام اور زندہ درسگاہ ہے؛ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آج کے دن امن، رواداری، احترام اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا جائے اور کسی بھی قسم کی افواہوں اور اشتعال انگیز رویوں سے سختی سے اجتناب کیا جائے۔ دوسری جانب، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ کربلا ہمیں ایمان، صبر اور اصلاحِ معاشرہ کے بے مثال اسباق سکھاتا ہے اور یہ پیغام دیتا ہے کہ اصولوں اور اعلیٰ اقدار کی پاسداری ہی ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اختلافات، نفرت اور انتشار کے بجائے باہمی احترام، یکجہتی، عدمِ انصاف کے خاتمے اور برداشت کے اوصاف کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔