ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے معاونت فراہم کرے گا
Web Desk
25 June 2026
پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں اسٹریٹجک تعاون بڑھانے اور پاکستان کے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کو تیز کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کر لیا ہے۔ استنبول میں منعقدہ توانائی کے اعلیٰ سطح کے بین الوزارتی اجلاس میں ترکیہ نے پاکستان کو بجلی کے شعبے میں بہتری، نجکاری اور گورننس اصلاحات کے لیے مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ اہم اجلاس ترک وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کی خصوصی دعوت پر ہوا، جس میں پاکستانی وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور مشیرِ نجکاری محمد علی نے کی۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے مابین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کی اصلاحات، نجکاری کے عمل اور پاور سیکٹر کی تنظیمِ نو پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں گورننس کی بہتری اور شفاف و سرمایہ کار دوست نجکاری عمل کے لیے پرعزم ہے، جس کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ترکیہ نے اپنے توانائی شعبے کی کامیاب اصلاحات کے تجربات پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ترک وزیر توانائی نے پاکستانی حکام اور ترک کمپنیوں کے درمیان روابط بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ترک نجی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی گئی اور دونوں ممالک نے طویل المدتی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق کیا۔اجلاس کی سب سے اہم پیش رفت پاکستان اور ترکیہ کے توانائی اداروں کے درمیان 3 تاریخی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط تھے، جن کا مقصد ادارہ جاتی تعاون کو عملی شکل دینا ہے۔ ان معاہدوں کے تحت نجکاری کے بعد کا گورننس فریم ورک، بجلی کی مارکیٹ کی ترقی، معاون خدمات کے ضوابط، پاور سسٹم آپریشنز، ٹرانسمیشن منصوبہ بندی، بجلی کی تقسیم کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن اور تکنیکی مہارت کا تبادلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے ان معاہدوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیہ کے بجلی مارکیٹ اصلاحات کے ماڈل سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ اس شراکت داری سے دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان عملی معلومات، آپریشنل تجربات، تربیتی پروگرامز اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ ملے گا، جو پاکستان کے ٹرانسمیشن نظام اور تقسیم کار شعبے کی جدید کاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری
19 November 2026
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
19 November 2026