LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع

سوات پولیس کی کارروائی، لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 ملزم گرفتار

Web Desk

25 June 2026

سوات کے علاقہ تھانہ رحیم آباد کی پولیس نے ایک اندوہناک واقعے کا سراغ لگاتے ہوئے لڑکی کے قتل اور زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں کی گئی، جس نے اپنی بہن کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔ ڈی پی او سوات نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے دورانِ حراست ہولناک انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے لڑکی کو ایک ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ہوش و حواس کھونے اور مزاحمت کے ڈر سے ملزمان نے لڑکی کو زہریلی دوا پلا دی، جس سے اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ اس گھناؤنے جرم میں مزید کون کون شامل ہے۔ ڈی پی او سوات نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقتولہ کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔