پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق
Web Desk
25 June 2026
پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور سمگلنگ و دیگر سرحدی مسائل کے تدارک کے لیے اپنی “مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی” کو فوری طور پر فعال کرنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ ایران کی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و شہری ترقی فرزانہ صادق اور پاکستان کے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے مابین اسلام آباد میں وفود کی سطح پر ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس سٹریٹجک اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیرِ تجارت جام کمال اور وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سمیت پاک ایران تعلقات سے منسلک دونوں ممالک کے سینئر سویلین اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین زمینی روابط کی مضبوطی، بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کی بہتری اور تجارتی پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ پاکستان اور ایران کے مابین زمینی راستوں اور روابط کی مضبوطی سے دونوں برادر ممالک کے لیے نئے تجارتی مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور کسٹمز سے متعلقہ تمام مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاک ایران سرحد پر مال بردار ٹرکوں اور کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاخیر کا اہم معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ فریقین نے بارڈر کراسنگز پر موجود تمام حل طلب انتظامی و سکیورٹی مسائل کو مشترکہ اقدامات اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے دور کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اجلاس کے دوران ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں جنگ رکوانے اور خطے میں امن معاہدے کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت، متوازن اور برادرانہ سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک کے مابین اس ٹرانسپورٹ کمیٹی کے فعال ہونے سے مستقبل میں اقتصادی تعاون اور مال بردار گاڑیوں کی محفوظ نقل و حرکت کو نئی لہر ملنے کی قوی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو فنڈز جاری کئے جانے کی خبروں کی تردید
25 June 2026
اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی
25 June 2026
پاکستان عالمی سطح پر امن اور استحکام کی علامت بن رہا ہے، اسحاق ڈار
25 June 2026
مریم نواز کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری
25 June 2026
صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس
25 June 2026
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
25 June 2026
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
25 June 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران
25 June 2026