LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق ایران کا دباؤ کے سامنے نہ جھکنے اور دشمن سے آخری سانس تک لڑنے کا عزم بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دھرنا ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمان متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں مشترکہ کردار ادا کرنے کا اعلان اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت غزہ فلوٹیلا پر حملہ، ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی

ایرانی صدر کی خطے کے امن میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی تعریف

Web Desk

25 June 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے علاقائی امن کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ وہ مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی کامیاب ثالثی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی قیادت کے ساتھ انتہائی مثبت اور تعمیری ماحول میں مشاورت کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ اسلام آباد میں انہوں نے اپنے بھائیوں یعنی صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاک-ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا