عالمی مالیاتی ادارے بارکلے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی۔
Web Desk
24 June 2026
عالمی مالیاتی ادارے بارکلے (Barclays) نے پاکستان کے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور مالیاتی مضبوطی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مئی میں کی جانے والی تنزلی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ ادارے کی جانب سے پاکستانی بانڈز کی کارکردگی میں مزید بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور ملک کی مجموعی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی قوی امید ہے۔ بارکلے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے ملنے والی معاونت تک رسائی نے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی اس اپ گریڈ شدہ درجہ بندی کی تفصیلات امریکی مالیاتی جریدے ‘بلومبرگ’ کی ایک حالیہ رپورٹ میں شیئر کی گئیں، جس کا حوالہ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے دیا۔
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
22 August 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
22 August 2026
روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026