LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر

سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان

Web Desk

24 June 2026

سندھ حکومت نے صوبے بھر بالخصوص کراچی کے عوام کو سفر کی بہترین اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید ڈبل ڈیکر اور سینکڑوں نئی الیکٹرک بسیں (EV Buses) سڑکوں پر لانے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی درالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ عوامی سفری مشکلات کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت مزید ڈبل ڈیکر بسوں کے ساتھ ساتھ 500 نئی الیکٹرک بسیں درآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے پہلے ای وی (الیکٹرک) بسوں کا کامیاب آغاز سندھ حکومت نے ہی کیا تھا، اور ان نئی بسوں کی آمد سے عوام کا سفری معیار مزید بلند ہو جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بھی سینکڑوں جدید بسیں سندھ کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر کامیابی سے چل رہی ہیں جس سے لاکھوں مسافر روزانہ مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی انفراسٹرکچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی غیر جانبدار ہو کر صوبائی حکومت کی بنائی ہوئی سڑکیں دیکھے تو وہ معیار میں بہت اچھی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں، جن پر ان جدید بسوں کو چلانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آ رہی۔ حکومت کا عزم ہے کہ ٹرانسپورٹ کے اس نیٹ ورک کو جلد ہی صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی وسعت دی جائے گی