وزیراعظم کی حج 2026 کے منتظمین کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی
Web Desk
24 June 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارتِ مذہبی امور اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے حج 2026 کے منتظمین کی ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی، جس میں رواں سال کے حج انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستانی نجی شعبے کے تین حج منتظمین (کمیٹیوں) نے دورانِ حج زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سعودی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا معتبر ”لبیکم ایکسیلنس ایوارڈ“ اپنے نام کر لیا ہے۔
ایوارڈز کی تفصیلات کے مطابق، محمد عفان ذیشان کی ‘المعراج منظم’ نے پہلی، محمد شاہد رفیق کی ‘ابراہیم منظم’ نے دوسری جبکہ زعیم اختر کی ‘الفتاح منظم’ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ، پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج عبد الوہاب سومرو کو بھی حج کے دوران مثالی انتظامات اور شاندار خدمات انجام دینے پر اس باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ایوارڈ یافتہ حج منتظمین اور ڈی جی حج کو اس بڑی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سمیت وزارت کے تمام افسران اور عملے کی محنت کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ملنے والا یہ ایوارڈ پاکستانی سرکاری اور نجی اسکیموں کے تحت حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی اعلیٰ ترین خدمات کا عالمی اعتراف ہے، جو پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اور وزارتِ مذہبی امور کی مسلسل اور مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں حج 2026 کے انتظامات کو عالمی سطح پر سراہا جانا پوری قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم کے مطابق خدمت، محنت اور دیانت ہی قوموں کو عظیم بناتی ہے، اور اسی جذبے کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے۔ اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، سیکرٹری مذہبی امور اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے
متعلقہ عنوانات
فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی دو راؤنڈز میں 5 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر
24 June 2026
پیشگوئی کرتا ہوں اگلا بجٹ شہباز حکومت پیش نہیں کرے گی، سہیل آفریدی
24 June 2026
یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں,فرانس میں 40 افراد جاں بحق، کئی ممالک میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
24 June 2026
سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان
24 June 2026
پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں لگاتار 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا
24 June 2026
خیبر پختونخوا فنانس بل میں نئے ٹیکس عائد، جرمانوں میں بڑا اضافہ
24 June 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا
24 June 2026
گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا
24 June 2026