LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی دو راؤنڈز میں 5 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر پیشگوئی کرتا ہوں اگلا بجٹ شہباز حکومت پیش نہیں کرے گی، سہیل آفریدی یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں,فرانس میں 40 افراد جاں بحق، کئی ممالک میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں لگاتار 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا خیبر پختونخوا فنانس بل میں نئے ٹیکس عائد، جرمانوں میں بڑا اضافہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں، ایرانی صدر پزشکیان غزہ استحکام فورس: مراکش کا فوجی دستہ اسرائیل پہنچ گیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم کی حج 2026 کے منتظمین کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور

عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں

Web Desk

24 June 2026

عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا کی نئی اور انتہائی سخت شرائط کا اعلان کرتے ہوئے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عراقی حکام کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق، اب فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے کسی بھی شخص کو عراق کی سرحد یا ہوائی اڈے پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی، 50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی زائر کا ویزا مسترد ہوتا ہے یا اسے عراق میں داخلے کی اجازت نہیں ملتی، تو ایسی صورت میں ادا کی گئی ویزا فیس کسی صورت واپس (Refund) نہیں کی جائے گی۔ عراقی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ عاشورہ اور اربعین (چہلم) دونوں کے لیے ایک ہی ویزا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ دونوں مواقع کے لیے الگ الگ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

نئے قوانین کے تحت عراقی ویزا صرف 30 دن کے لیے کارآمد ہوگا، اور اگر کوئی زائر مقررہ مدت سے زائد دن عراق میں قیام کرے گا تو اسے بھاری جرمانے، ملک بدری (ڈی پورٹ) اور تاحیات عراق میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید برآں، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے پیشِ نظر، تمام پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ عراق پہنچنے پر وہاں کے امیگریشن حکام اپنی تحویل میں رکھیں گے جو واپسی پر ہی دیے جائیں گے