LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر

حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ

Web Desk

24 June 2026

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ کمپنی کے شیئرز میں وفاقی حکومت کی ملکیت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو بھجوائے گئے ایک سرکاری خط میں شیئرز کی منتقلی اور انتقالِ ملکیت کی تمام تر قانونی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ‘بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم ٹرسٹ’ (BESOS) کے پاس موجود 20 کروڑ 57 ہزار 318 عام شیئرز اب باقاعدہ طور پر حکومتِ پاکستان کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ اس بڑی منتقلی کے بعد پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں سرکاری شیئر ہولڈنگ جو پہلے 67.51 فیصد تھی، اب بڑھ کر 74.86 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسکیم سے متعلق تمام شیئرز سرکاری اثاثوں میں شامل ہونے کے بعد اس اہم قومی ادارے پر حکومت کا انتظامی و مالیاتی کنٹرول پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔