LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں لگاتار 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا خیبر پختونخوا فنانس بل میں نئے ٹیکس عائد، جرمانوں میں بڑا اضافہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں، ایرانی صدر پزشکیان غزہ استحکام فورس: مراکش کا فوجی دستہ اسرائیل پہنچ گیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم کی حج 2026 کے منتظمین کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور امیرِ قطر کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد ایران کو کوئی رقم یا منجمد فنڈز جاری نہیں کیے، معلومات غلط نکلیں تو مذاکرات ختم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امیرِ قطر کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا

Web Desk

24 June 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا ٹیلی فون موصول ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق، امیرِ قطر نے وزیراعظم کو پاکستان کی ان کامیاب سفارتی کوششوں پر خصوصی مبارکباد دی جن کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر دستخط ممکن ہوئے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی قیادت کو سراہتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور قطر کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ عظیم سفارتی کامیابی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں اور قطر سمیت دیگر برادر ممالک کے مثبت کردار کی بدولت ممکن ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن سٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے پہلے دور پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس نازک مذاکراتی عمل کو ہر قسم کی بیرونی یا اندرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھا جائے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امیرِ قطر نے راس لفان انڈسٹریل سٹی کی برزان گیس تنصیب میں آتشزدگی کے حالیہ واقعے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جس پر وزیراعظم نے قطر میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کی بہترین میزبانی کرنے پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ گفتگو کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر کو باضابطہ طور پر پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے قبول کرتے ہوئے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے رواں برس کے آخر تک پاکستان آنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی خطے کے امن اور دوطرفہ مفادات کے لیے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔