پاکستان خطے کے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ
Web Desk
24 June 2026
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان جاری امن عمل میں پاکستان کی ثالثی اور تعمیری کردار عالمی برادری کی پذیرائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا فعال اور تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔
ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات منعقد ہوئے، جس میں پاکستان کے ساتھ قطر نے بھی بطور ثالث شرکت کی۔ ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔
ایٹمی معاملات سے متعلق امور کا جائزہ لینا ہے۔ ایران پر عائد پابندیوں اور منجمد اثاثوں کی بحالی پر کام کرنا ہے۔خطے میں جاری کشیدگی اور لبنان کی صورتحال پر کام کرنا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستان متعدد ممالک کی جانب سے اس ثالثی کوششوں کی حمایت اور ستائش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے حالیہ ایک روزہ دورۂ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں، جس میں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم دہرایا گیا۔ اس کے علاوہ، 21 جون کو پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی برگن سٹاک مذاکرات اور اسلام آباد ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے تصدیق کی کہ صومالیہ کوسٹ پر پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفتر خارجہ ان پاکستانیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے صومالی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جو پارلیمنٹ کو مضبوط کرے اس کے ہاتھ چومنے کو تیار ہوں: محمود خان اچکزئی
24 June 2026
چند وفاقی وزراء وزیراعظم کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
24 June 2026
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
24 June 2026
آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق مطالبات مان لئے: رانا ثناء اللہ
24 June 2026
پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا: خواجہ آصف
24 June 2026
مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
24 June 2026
میاں بیوی ساتھ نہ رہنے کے باوجود بھی خاتون حق مہر کی حقدار، لاہور ہائیکورٹ
24 June 2026
ہنر مند نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں: مریم نواز
24 June 2026