پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
Web Desk
23 June 2026
پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر ہر سطح پر نفرت انگیزی کے مکمل خاتمے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ (UN) میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایک اعلیٰ سطحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نفرت انگیز تقاریر (Hate Speech) کے تدارک کے لیے اقوامِ متحدہ کے اقدامات پر ان کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستانی مندوب نے عالمی فورم پر واضح کیا کہ دنیا کے بعض معاشروں میں اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک، عدم مساوات اور محرومی کے احساس کو مزید گہرا کر رہا ہے، جسے روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔انہوں نے دنیا کو خبردار کیا کہ مختلف رنگ، نسل اور مذاہب کے خلاف کی جانے والی نفرت انگیز تقاریر بین الاقوامی سطح پر سماجی ہم آہنگی، باہمی احترام اور عالمی امن کے قیام کے لیے ایک سنگین اور بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے سیلاب اور اس کے خطرناک اثرات کے انسداد کے لیے یو این او کے مجوزہ لائحہ عمل اور تزویراتی فریم ورک کو بلا تاخیر جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ عملی اقدامات کا آغاز ہو سکے۔
پاکستان نے سفارتی سطح پر یہ واضح پیغام دیا ہے کہ جب تک دنیا بھر میں اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف پھیلی نفرت کا سدِباب نہیں کیا جاتا، تب تک پائیدار عالمی امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
متعلقہ عنوانات
نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری
19 November 2026
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی
19 November 2026
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026