ریڈ زون کی بندش: اسلام آباد ہائیکورٹ آج بند رہے گی، ججز اور عدالتی عملے کو ‘ورک فرام ہوم’ کی ہدایت،
Web Desk
23 June 2026
وفاقی دارالحکومت میں اہم غیر ملکی وفد (ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ سطحی وفد) کی آمد اور سیکیورٹی اقدامات کے باعث ریڈ زون کی بندش کے پیشِ نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کو آج کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی باقاعدہ منظوری کے بعد رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے اس ہنگامی بندش کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور راستوں کی بندش کے باعث ہائیکورٹ کی آج کی تمام کاز لسٹ (کیسز کی فہرست) منسوخ کر دی گئی ہے اور آج عدالتِ عالیہ میں کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہو گی۔سائلین، معزز وکلاء اور عدالتی عملے کو ہائیکورٹ پہنچنے میں درپیش شدید مشکلات اور نقل و حرکت میں رکاوٹوں کے پیشِ نظر تمام افسران اور اہلکاروں کو گھر سے کام (Work from Home) کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے تمام افسران اور ملازمین متعلقہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر اسلام آباد (اسٹیشن) نہیں چھوڑیں گے اور ہائی الرٹ رہیں گے۔ ہائیکورٹ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن صرف ہائیکورٹ کے لیے ہے، جبکہ اسلام آباد کی تمام ضلعی عدالتیں (District Courts) اپنے معمول کے مطابق کھلی ہوں گی اور وہاں عدالتی امور مروجہ طریقہ کار کے تحت انجام دیے جائیں گے
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026