LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ قطر نے سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں، ایرانی حملوں کی شدید مذمت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں

بی آر ٹی ییلو لائن کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی گرفتار

Web Desk

23 June 2026

کراچی اینٹی کرپشن کی لاہور میں بڑی کارروائی: بی آر ٹی یلو لائن کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی گرفتار، 7 ارب روپے سے زائد کی غیر قانونی ادائیگیوں کا انکشاف

کراچی اینٹی کرپشن نے ایک خفیہ اور مصدقہ اطلاع پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں انتہائی اہم کارروائی کرتے ہوئے کراچی بی آر ٹی (BRT) یلو لائن منصوبے کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق، گرفتار ملزم ضمیر عباسی کے خلاف رواں ماہ 10 جون کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالیاتی خرد برد کا مقدمہ باقاعدہ طور پر درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ روپوش تھے۔ گرفتاری کے بعد اب ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کے لیے لاہور سے کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ملزم ضمیر عباسی کے دورِ تعیناتی میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا سراغ ملا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر مروجہ قوانین اور ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 7 ارب روپے سے زائد کی بھاری رقم غیر قانونی طور پر من پسند ٹھیکیداروں کو جاری کی، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا شدید نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی کراچی منتقلی کے بعد بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں ہونے والی اس مبینہ میگا کرپشن کے دیگر کرداروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

کیس کے تفتیشی افسر (IO) شیر زمان نے عدالت کے سامنے تفتشی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ضمیر عباسی بی آر ٹی یلو لائن جیسے اہم عوامی منصوبے میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری فنڈز کے مبینہ خرد برد میں ملوث ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید اہم دستاویزات کی برآمدگی، بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ اور دیگر شریکِ جرم ملزمان کا پتا لگانے کے لیے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے