LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان

Web Desk

22 June 2026

ایران اور امریکہ کے مابین حالیہ کامیاب سفارتی پیش رفت اور ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے تاریخی فریم ورک کے بعد، پاکستان کے مخلصانہ اور برادرانہ کردار کو سراہنے کے لیے ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ایک انتہائی اہم سفارتی دورہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان سے خصوصی اظہارِ تشکر کے لیے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل بروز منگل ایک روزہ انتہائی اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

 وفاقی دارالحکومت کے سب سے اہم علاقے ‘ریڈ زون’ میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کا عملہ شاہراہوں کو خوبصورت بنانے میں مصروف ہے، جبکہ معزز مہمان کے استقبال کے لیے ریڈ زون کی تمام اہم گزرگاہوں پر پاکستان اور ایران کے قومی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔ اہم شاہراہوں اور مرکزی سرکاری عمارتوں پر خصوصی لائٹنگ اور سجاوٹ کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ برادر ملک کے سربراہ کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا جا سکے۔ دورے کی حساسیت اور اہمیت کے پیشِ نظر سیکیورٹی اداروں نے وفاقی دارالحکومت، بالخصوص ریڈ زون کے حفاظتی انتظامات کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اضافی نفری الرٹ کر دی گئی ہے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق، سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پاکستان اور عسکری قیادت کے کلیدی کردار کے بعد ایرانی صدر کا یہ فوری دورہ دونوں برادر ممالک کے تزویراتی اور سفارتی تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔