LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

بشریٰ بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، پولیس کو درخواست موصول

Web Desk

22 June 2026

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی صحت اور جیل عملے کے رویے کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ان کی بیٹی مبشرہ مانیکا نے جیل انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کا باقاعدہ مطالبہ کر دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے جیل میں درپیش سنگین شکایات پر ان کی بیٹی مبشرہ مانیکا نے اعلیٰ حکام کو ایک باضابطہ درخواست ارسال کی ہے، جس کی نقول سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے جیل عملے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے راولپنڈی پولیس کو بھی ایک الگ درخواست دی ہے، جسے پولیس نے موصول کر لیا ہے۔

درخواست میں اڈیالہ جیل کی خاتون اہلکار ‘مریم’ پر مبینہ غفلت، بدسلوکی اور غیر انسانی رویے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے آنکھ میں شدید تکلیف کی کئی بار شکایت کی، مگر جیل عملے کی جانب سے بروقت توجہ نہیں دی گئی۔ مناسب وقت پر علاج نہ ملنے کے باعث ان کی آنکھ کی بیماری مسلسل بگڑتی چلی گئی۔ بروقت طبی امداد میں مجرمانہ تاخیر کے باعث بشریٰ بی بی کی حالت اس حد تک خراب ہوئی کہ انہیں ہنگامی بنیادوں پر فوری سرجری کروانا پڑی۔ مبشرہ مانیکا نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ خاتون اہلکار مریم کا رویہ مسلسل نامناسب، توہین آمیز اور غیر پیشہ ورانہ ہے، لہٰذا ان کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے اور انہیں موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹایا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبی شکایات پر جیل انتظامیہ کی جانب سے برتی جانے والی اس مبینہ غفلت کی اعلیٰ سطح پر شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔

راولپنڈی پولیس اور جیل حکام کی جانب سے اس درخواست کی وصولی کے بعد اب یہ معاملہ مزید سیاسی اور قانونی رخ اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔