پنکی کیس میں پردہ نشینوں کے نام ہیں لیکن کچھ بھی نہیں ہوگا,سردار لطیف کھوسہ
Web Desk
22 June 2026
قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس کے دوران اپوزیشن کے سینیئر رہنما اور ممتاز قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے وزارتِ داخلہ کی کارکردگی اور بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک انتہائی جارحانہ اور جذباتی خطاب کیا ہے۔
انہوں نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی، ویگو ڈالوں کے کلچر، بیوروکریسی کے حد سے بڑھے اختیارات اور ملک کی موجودہ سیاسی و عسکری صورتحال پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزارتِ داخلہ کے فنڈز تو بے پناہ بڑھا دیے گئے ہیں لیکن کاش وہ عملی طور پر کوئی کام بھی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ریاست کام سے چلتی ہے، بندوق کی گولی سے نہیں، طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور عوام کے بغیر ریاست ایک لاش کی مانند ہے”وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو پہلے کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار بنایا گیا، اب نائب وزیراعظم بنایا جا رہا ہے اور پھر شاید وزیراعظم بھی بنا دیا جائے۔ انہوں نے اپنے ذاتی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ان کے بیٹے پر دن دیہاڑے فائرنگ کی گئی لیکن وزارتِ داخلہ ملزمان کا پتہ چلانے میں مکمل ناکام رہی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ “کیا اب میں بھی دہشت گرد ہوں اور بیرسٹر گوہر بھی دہشت گرد ہے؟ آپ پہلے وزارتِ داخلہ کی کارکردگی تو بتائیں”۔ انہوں نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ یہ ڈالے ختم کر دینے چاہئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وزارتِ داخلہ ان ویگو ڈالوں کو واپس نہیں لے سکتی؟ دس دس ڈالے لے کر گھومنے والے عام شہریوں کا خون چوس رہے ہیں، اگر کسی کو اتنے ہی شدید سیکیورٹی خطرات ہیں تو وہ اپنے خرچے پر پرائیویٹ سیکیورٹی رکھ لے۔ انہوں نے بیوروکریسی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کہیں یہ بیوروکریسی خود وزیرِ دفاع کی ہی چھٹی نہ کرا دے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشہورِ زمانہ ‘پنکی کیس’ کا تذکرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کیس میں بڑے بڑے پردہ نشینوں کے نام شامل ہیں لیکن حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی گئی، ایران کے ساتھ متعدد معاملات پر پیشرفت ہوئی: جے ڈی وینس
22 June 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
22 June 2026
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
22 June 2026
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
22 June 2026
بشریٰ بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، پولیس کو درخواست موصول
22 June 2026
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
22 June 2026
سوچا تھا ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہونگے: بیرسٹر گوہر
22 June 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق خوش آئند ہے: سوئٹزر لینڈ
22 June 2026