LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم بشریٰ بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، پولیس کو درخواست موصول پنکی کیس میں پردہ نشینوں کے نام ہیں لیکن کچھ بھی نہیں ہوگا,سردار لطیف کھوسہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا سوچا تھا ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہونگے: بیرسٹر گوہر امریکہ اور ایران کے درمیان 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق خوش آئند ہے: سوئٹزر لینڈ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہونا عوام پر اضافی بوجھ ہے: حافظ نعیم اپنی جماعت کا دباؤ: برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر کے آج استعفے کا امکان جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی پاکستان میں حج 2027ء کیلئے رجسٹریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال امریکہ ایران پیشرفت، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

سوچا تھا ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہونگے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

22 June 2026

پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب کو اپنی ذاتی انا سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے لیے کچھ کرنا ہوگا، کیونکہ سیاست میں مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے، نہ کہ سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنے پر۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم حکومت کے ساتھ کسی بھی فورم پر باقاعدہ بات چیت کے حوالے سے فی الحال کوئی پیش رفت یا رابطہ نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ایک انتہائی سنجیدہ عمل ہے اور اس کے آغاز کے لیے فریقین کو باقاعدہ کہیں بیٹھنا ہوگا۔

“ہم نے سوچا تھا کہ ہاتھ ملانے سے شاید معاملات میں بہتری آئے گی، اسی سوچ کے تحت محمود خان اچکزئی نے خود جا کر وزیراعظم سے مصافحہ بھی کیا تھا۔ مذاکرات کا آغاز ہماری خواہش ضرور ہے، لیکن میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ تاحال کسی بھی سطح کا کوئی باضابطہ رابطہ قائم نہیں ہوا ہے۔”

پی ٹی آئی کے بانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب تک عوام اور جماعت کے لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں مائنس (سیاست سے باہر) نہیں کیا جا سکتا، اور اس پورے سیاسی بحران کا کوئی نہ کوئی پائیدار حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں کو قید کرنے کی سیاست کی سخت مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کو ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔