LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو

ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات

Web Desk

21 June 2026

سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں جاری تکنیکی سطح کے تزویراتی مذاکرات کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے انتہائی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خطے میں امن عمل کے لیے پاکستان کے کلیدی اور تعميري کردار کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ “ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، پاکستان نے امن کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے”۔ اس اعلیٰ سطح کی بیٹھک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، جنہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بغل گیر ہو کر گرمجوشی کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، امریکی وفد سے اس کامیاب ترین تزویراتی ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایرانی وفد سے بھی اہم ملاقات کریں گے، جس کی سربراہی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کر رہے ہیں اور اس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر سینیئر حکام شامل ہوں گے۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی وفد کی سوئس وزیر خارجہ سے طے شدہ سرکاری شیڈول کے تحت ملاقات ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی وفد آج پاکستان اور قطر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ دوطرفہ مذاکرات کرنے کے علاوہ امریکا، پاکستان، قطر اور ایران پر مشتمل انتہائی اہم ‘4 فریقی پینل مذاکرات’ میں بھی شرکت کرے گا۔

پاکستانی دفترِ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کردہ اپنے باقاعدہ اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان، ایران اور امریکا کے مابین طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد اور اس کے فروغ کے لیے اپنا تعميري کردار مسلسل جاری رکھے گا، کیونکہ بحران میں پاکستان کی یہ سہولت کاری اس کے اصولی، متوازن اور تعمیری مؤقف کی واضح مظہر ہے۔ ترجمان نے یاد دلایا کہ پاکستان نے اس سے قبل بھی امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی مذاکراتی ادوار کی میزبانی کی اور مسلسل سفارتی رابطے برقرار رکھے، جس کی بدولت ہی فریقین ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ دریں اثنا، سوئس وزارتِ خارجہ نے پاکستانی وفد کا باقاعدہ خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی وفد زیورخ سے برگن اسٹاک پہنچ چکا ہے اور پاکستان اس وقت ایران امریکا مذاکرات میں ایک معتبر ثالث کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔