سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کا بشریٰ بی بی سے فیملی، ذاتی معالج کی ملاقات سے انکار
Web Desk
12 May 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی اپنی فیملی اور ذاتی معالج سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کے دوران اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ملاقاتیں کروانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں ملاقاتوں کے بعد ہونے والی سیاسی گفتگو اور سوشل میڈیا بیانات کو اس فیصلے کی بنیاد قرار دیا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر کے روبرو سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ نے رپورٹ پیش کی جیل حکام کا موقف ہے کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد باہر آکر سیاسی گفتگو کی جاتی ہے جو کہ جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ میں بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کے ٹویٹس کو بطور ثبوت شامل کیا گیا ہے، جس میں جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقاتوں کے حوالے سے سیاسی بیانیہ ترتیب دیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں 7 ہزار 200 قیدی موجود ہیں اور تمام امور ‘پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم’ کے تحت جیل مینوئل کے مطابق چلائے جاتے ہیں۔
جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس حساس معاملے پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی بلکہ پورے طریقہ کار کو سمجھ کر قانونی بنیادوں پر حکم جاری کرے گی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکلاء اور سرکاری وکلاء کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر جیل رولز کو مدنظر رکھ کر تفصیلی دلائل دیں۔
کیس کی مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے، جس میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ مانیکا کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر حتمی بحث متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی
12 May 2026
اٹک میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ
12 May 2026
سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ شہدا پر پیغام
12 May 2026
سلمان اکرم راجہ اور شعیب شاہین کی سید پور ویلج کے متاثرین سے یکجہتی: “غریب کو بے گھر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
12 May 2026
جائیداد کے دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ
12 May 2026
خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز
12 May 2026
نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر خونی تصادم: فائرنگ سے 4 سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق
12 May 2026
امیر جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف تحریک اور ہڑتال کا اعلان: 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا
12 May 2026