LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ شہدا پر پیغام خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز امیر جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف تحریک اور ہڑتال کا اعلان: 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 8 افراد شہید، کئی زخمی نئے بجٹ کی تیاری: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف اور ٹیکس تجاویز پر مذاکرات کل سے شروع ہوں گے اوپیک کی تیل کی پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ ملک بھر کے 79 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا فیصلہ، پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت آغاز ہوگا ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل امریکی فضائیہ کے کارگو طیارے بیجنگ پہنچ گئے دوصوبے بدامنی کا گڑھ بن گئے، کیاہم صرف معرکہ حق کا جشن مناتے رہیں گے؟ مولانا فضل الرحمان راولپنڈی میں15روز کیلیے دفعہ 144نافذ، اڈیالہ اور اطراف کا علاقہ ریڈزون قرار ایک ہفتے میں عمران خان کا علاج اورملاقات نہ ہوئی توپارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے، محموداچکزئی آبنائے ہرمزکھولنےکیلیےپروجیکٹ فریڈم وسیع پیمانے پر بحال کرسکتے ہیں، ٹرمپ 

اٹک میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ

Web Desk

12 May 2026

اٹک کی تحصیل جنڈ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر شہری لیاقت خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز اٹک میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ پیر چورا شریف سید سعادت علی شاہ نے پڑھائی، جس میں پولیس حکام، سول انتظامیہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے شہید کی جرأت کو سلام پیش کیا۔

شہید لیاقت خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کے قریب ایک مشتبہ شخص کو دیکھ کر اسے روکا اور اس کی شناخت پوچھی۔ اس دوران دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ لیاقت خان کی اس بروقت مداخلت اور جان کی قربانی نے علاقے میں ایک بڑی تباہی اور ممکنہ جانی نقصان کو ٹال دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف: وزیراعظم نے لیاقت خان کی قربانی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے حب الوطنی اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان کی بہادری نے کوہاٹ اور اٹک کے درمیانی اہم راستے پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کو بچانے والے ایسے سپوت قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
شہید لیاقت خان کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی گئی، جہاں فضا سوگوار رہی تاہم اہل علاقہ اپنے ہیرو کی بہادری پر فخر کا اظہار کرتے نظر آئے۔