جائیداد کے دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ
Web Desk
12 May 2026
حکومتِ پنجاب نے جائیداد کی منتقلی اور دستاویزات کی تیاری میں شفافیت لانے اور جعل سازی کے خاتمے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں “رجسٹریشن ایکٹ 2026ء” کا مسودہ حتمی منظوری کے لیے گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی نے جمعرات کو کثرتِ رائے سے اس بل کی منظوری دی، جس کے بعد اب اسے قانونی شکل دینے کے لیے گورنر کے دستخط کا انتظار ہے۔ اس بل کے ذریعے ایک صدی سے زائد پرانے “رجسٹریشن ایکٹ 1908ء” میں اہم ترامیم کی جائیں گی اور بائیو میٹرک تصدیق کی خصوصی شق کو ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ بل کے متن کے مطابق، جائیدادوں کے ساتھ ساتھ جن دیگر اشیاء کی رجسٹریشن قانونی طور پر لازم ہے، ان کے لیے فریقین کی بائیو میٹرک تصدیق اب ناگزیر ہوگی۔ نئے قانون کے تحت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کو ایک جدید “الیکٹرانک ریکارڈ سسٹم” تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے نہ صرف ریکارڈ کو محفوظ بنایا جائے گا بلکہ شہریوں کو جائیداد کے دستاویزات کے حصول میں آسانی ہوگی اور پٹوار کلچر کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے جائیداد کے تنازعات اور قبضے کے کیسز میں نمایاں کمی آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی
12 May 2026
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کا بشریٰ بی بی سے فیملی، ذاتی معالج کی ملاقات سے انکار
12 May 2026
اٹک میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ
12 May 2026
سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ شہدا پر پیغام
12 May 2026
سلمان اکرم راجہ اور شعیب شاہین کی سید پور ویلج کے متاثرین سے یکجہتی: “غریب کو بے گھر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
12 May 2026
خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز
12 May 2026
نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر خونی تصادم: فائرنگ سے 4 سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق
12 May 2026
امیر جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف تحریک اور ہڑتال کا اعلان: 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا
12 May 2026