LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز

Web Desk

12 May 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک ایسا محفوظ پنجاب بنانا ہے جہاں ہر خاتون کسی بھی خوف، ہراسانی یا بدسلوکی کے بغیر مکمل تحفظ اور اعتماد کے ساتھ گھر سے باہر نکل سکے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا تعلق اسی مادرِ علمی سے ہے، اور واضح کیا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ مریم نواز نے اپنی عملی زندگی اور سیاست کے سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کبھی سیاست میں آنے کا نہیں سوچا تھا، لیکن آج وہ خود اور ان کی ٹیم میں شامل مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری جیسی خواتین، سیاست اور حکومتی امور میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری کا حصول عملی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے اور وہ نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی خاتون کے ساتھ زیادتی، ہراسانی یا بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تو وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گی جب تک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے کئی اہم اداروں کی سربراہی اب خواتین کے پاس ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور حکومت ان کی ترقی کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کرتی رہے گی۔