LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ شہدا پر پیغام خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز امیر جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف تحریک اور ہڑتال کا اعلان: 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 8 افراد شہید، کئی زخمی نئے بجٹ کی تیاری: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف اور ٹیکس تجاویز پر مذاکرات کل سے شروع ہوں گے اوپیک کی تیل کی پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ ملک بھر کے 79 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا فیصلہ، پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت آغاز ہوگا ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل امریکی فضائیہ کے کارگو طیارے بیجنگ پہنچ گئے دوصوبے بدامنی کا گڑھ بن گئے، کیاہم صرف معرکہ حق کا جشن مناتے رہیں گے؟ مولانا فضل الرحمان راولپنڈی میں15روز کیلیے دفعہ 144نافذ، اڈیالہ اور اطراف کا علاقہ ریڈزون قرار ایک ہفتے میں عمران خان کا علاج اورملاقات نہ ہوئی توپارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے، محموداچکزئی آبنائے ہرمزکھولنےکیلیےپروجیکٹ فریڈم وسیع پیمانے پر بحال کرسکتے ہیں، ٹرمپ 

امیر جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف تحریک اور ہڑتال کا اعلان: 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا

Web Desk

12 May 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تحریک کا اعلان کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس ہڑتال اور پہیہ جام کا آپشن بھی موجود ہے۔ انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس پر فکس چارجز اور 200 یونٹ والے صارفین کی سبسڈی ختم کرنا غریب دشمنی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں شرح غربت 40 فیصد اور پنجاب میں 41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے شریف خاندان کو اس “لوٹ مار” کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز (IPPs) کے ساتھ معاہدوں میں کرپشن کے لیے توسیع کی جا رہی ہے اور سولر صارفین کو بھی لوٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمت 271 روپے بنتی ہے، لیکن 117 روپے لیوی اور دیگر ٹیکسز لگا کر عوام کو 401 روپے میں پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے، جو کہ سراسر ظلم ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایک طرف عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں تو دوسری طرف حکمران اربوں روپے کے اشتہارات، مہنگے جہاز اور گاڑیاں خرید رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عید کے بعد مہنگائی کے خلاف بڑی کال دینے جا رہی ہے اور 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے ملک کے اڑھائی کروڑ بائیک سواروں سے بھی اپیل کی کہ وہ پرامن طریقے سے سڑکیں بند کر کے اس تحریک کو مؤثر بنائیں۔