لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 8 افراد شہید، کئی زخمی
Web Desk
12 May 2026
لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ بازار کے قریب پھاٹک پر ہوا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے۔دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ شہید ہونے والوں میں ایل ایچ سی راحت اللہ اور ایل ایچ سی عادل جان شامل ہیں، جبکہ ایک زخمی خاتون بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جس سے شہدا کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب بنوں کے علاقے فتح خیل میں نامعلوم شرپسندوں نے ریڑہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق، اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ پل شہر کو مضافاتی علاقوں سے ملانے کا اہم ذریعہ تھا، جس کی تباہی سے مقامی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ سجاد خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور پل کا ملبہ ہٹانے کے لیے امدادی ٹیمیں مصروفِ عمل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن
19 November 2026