LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

آئی پی پیزکو آئندہ کےلیے دفن کردیا، بجلی سستی کرنے جارہےہیں، اویس لغاری

Web Desk

11 May 2026

وفاقی  وزیر توانائی  اویس لغاری  کا کہنا ہےکہ ہم بجلی اتنی سستی کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ  بیٹری  میں  محفوظ کریں گے  اور  رات کو  استعمال  کر سکیں گے۔ حکومت نے آئی پی پیز کانظام ختم کردیاہے۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پاور کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ توانائی سیکٹرکی اصلاحات ملک کے لیے بہت اہم ہیں، آج کل سبسڈی کی بات ہو رہی ہے، ہم موقع  دے رہے ہیں، پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور  خود اسمارٹ میٹر لائیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ  ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے، حکومت آئی پی پیز کے کاروبار سے نکل گئی ہے، ہم مزید 10 ہزار میگا واٹ کے آئی پی پیز لگانے جا رہے تھے ان کو  روک دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعت اور  زراعت کے لیے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کریں گے اور  رات کو استعمال کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹروں کی خریداری میں بچت کی گئی ہے،  اگلے ایک دو سال میں کمپنیاں پرائیویٹ ہو جائیں گی۔