LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

سعودی وزیرخارجہ کا ڈار سے رابطہ، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی

Web Desk

11 May 2026

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ  اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کےلیے پاکستان کے کردار کوسراہا۔اورسفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ایران اورامریکاکے رابطوں کے تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار پر اطمینان کا اظہارکیا۔

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگوہوئی۔جبکہ آبنائے ہرمز سمیت بحری سلامتی یقینی بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیاگیا۔

دونوں رہنماؤں نےعلاقائی و عالمی پیش رفت پر قریبی رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اورخطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زوردیا۔