11 سے 18 مئی ملک میں ممکنہ موسمی خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری
Web Desk
11 May 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) نے 11 سے 18 مئی تک ملک بھر کے لیے موسم کی شدید صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق، ایک طرف جنوبی اور وسطی پاکستان شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، تو دوسری طرف شمالی علاقوں میں بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے باعث سیلابی خطرات (GLOF) منڈلا رہے ہیں۔
ہیٹ ویو (12 تا 18 مئی): جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان)، زیریں سندھ (کراچی، حیدرآباد، سکھر) اور مشرقی بلوچستان میں 3 سے 5 روز تک شدید گرمی کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے زیادہ پانی پینے اور احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب (بشمول اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی)، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ تیز ہواؤں سے سولر پینلز اور کچی تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شمالی علاقوں میں بڑھتے درجہ حرارت سے گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے۔ ہنزہ، غذر، چترال اور اسکردو میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرات ہیں۔ این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو کولنگ سینٹرز قائم کرنے اور ہیٹ ویو پلان فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ سیاحوں اور مقامی آبادی کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر اور گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
شہریوں کو تازہ ترین معلومات کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ’ استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آئی پی پیزکو آئندہ کےلیے دفن کردیا، بجلی سستی کرنے جارہےہیں، اویس لغاری
11 May 2026
سعودی وزیرخارجہ کا ڈار سے رابطہ، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی
11 May 2026
پنجاب اور سندھ کے اسکولز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
11 May 2026
بنوں حملہ: پاکستان کا افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج، ڈی مارش کر دیا
11 May 2026
کچے سے چولستان تک ریلیف: مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے 34ویں اجلاس میں بڑے فیصلوں کی منظوری
11 May 2026
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
11 May 2026
حکومت اور اپوزیشن میں رابطے، وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت
11 May 2026
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان
11 May 2026